English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے،عمر سرفراز چیمہ

القمر

 لاہور: مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف، زرداری فورس ایف آئی اے کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔ 

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف واضح 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ اور شہباز کو بری کر دیا گیا، این آر او 2 دے کر سب چوروں ، ڈاکوں کو قوم کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ 

مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہباز زرداری مافیا کا مقابلہ کریں گے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے