English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاتون جج کو دھمکی، اشتعال انگیز تقاریر کیس،عمران خان کی مستقل ضمانت منظور

القمر

 اسلام آباد: خاتون جج کو مبینہ دھمکی اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظور ہوگئی۔

خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان مستقل ضمانت کی منظوری کیلئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیئے۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے، سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت کنفرم کئے جانے کے بعد عمران خان کے وکلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے