English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب زدگان، سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب 

القمر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کے لیے کام ہو رہا ہے۔ سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ حکومت سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کرلیں جس پر سندھ حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی جواب طلب کرلیا اور کہا کہ سیلاب انتظامی اختیارات کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، سندھ ہائی کورٹ نے عوامی مفاد میں احکامات جاری کیے تھے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے شہری کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی، سندھ حکومت کو عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کے لیے کام ہو رہا ہے۔بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے