ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے ساتھ حالیہ مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا جبکہ مسلح افواج ملک کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں صورتحال قابو میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں نمٹا جائے گا ، صوبائی حکومت نوٹس لے جبکہ دہشت گردی کیخلاف کارروائی کے لیے وفاقی حکومت ہر صورت ساتھ دے گی۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں میں امن کا دارومدار کابل میں امن پر ہے ، ہم معاملے کو حل کرنے کے لیے پرامن طریقے استعمال کریں گے اور اگر ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنا ناگزیر ہوا تو ہم طاقت کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سیاست دانوں کی طرف سے میڈیا کے استعمال خاص طور پر سوشل میڈیا جس کا غلط استعمال کیا گیا اسے موجودہ حالات میں سمجھنے کی ضرورت ہے ، یہ جعلی خبروں کے ذریعے جنگوں، پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے ساتھ تباہی مچا رہا ہے۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں صورتحال قابو میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں نمٹا جائے گا۔ صوبائی حکومت نوٹس لے جبکہ دہشت گردی کیخلاف کارروائی کے لیے وفاقی حکومت ہر صورت ساتھ دے گی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں