English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہو گی، سعید غنی

القمر

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج عمران خان کو مسترد کردیا، عمران خان کے ناکام جلسے نے پی ٹی آئی کی نام نہاد مقبولیت کا پول کھول دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے عمران خان نے ایک رات کراچی میں نہیں گزاری، انہوں نے کراچی کو ایک منصوبہ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کس منہ سے کراچی والوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے