English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دیہی معیشت مضبوط بنانے میں خواتین کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،پرویزالٰہی

القمر

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ زرعی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ زرعی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین زرعی پیداوار میں اضافے اور فوڈسکیورٹی کو یقینی بنانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں اس لیے دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کے اہم کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

 انہوں نے کہاکہ دیہی خواتین کھیتوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے زرعی معیشت کی مضبوطی میں اپنا حصہ بٹاتی ہیں اور اب وقت آگیاکہ دیہی خواتین کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت دیہی خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے کیونکہ دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سماجی، سیاسی اور معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کو آسان بنانے کے لیے دیہی انفراسٹرکچر اور خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے