English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران کے کامیاب دورے سے زرداری مافیا کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، حلیم عادل

القمر

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کامیاب دورے سے زرداری مافیا کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کراچی کے کامیاب دورے سے زرداری مافیا کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ لکھتے ہیں کہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے، پی ٹی آئی سندھ کے عوام کی غلامی کی زنجیریں توڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حصول کے لئے عوام بیدار ہوچکی ہے کیونکہ کراچی کی عوام نے جلسے میں شرکت کر کے فیصلہ سنادیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے