English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیپٹن (ر) صفدر نے اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

القمر

اسلام آباد: شریف فیملی کے کیسز سے متعلق عدلیہ مخالف بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ 11 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے عدلیہ پر الزامات لگائے، جو عدالتوں کو متنازع بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھاکہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے مجھے بری کیا، عدالت کے فیصلے کو غیر جانبدار طریقے سے ماننا ضروری ہے ، اس قسم کے الزامات سے جہاں عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش ہوئی وہیں میرے حقوق بھی متاثر ہوئے، لہٰذا اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے