English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ائرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار، 2 طیارے حادثے سے بچ گئے

القمر

کراچی : کراچی ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار ہونے کے باعث دو ائیرلائن کے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پرندوں کی بھرمار ہونے سے کراچی ائیرپورٹ پر قطر ائیر اور پی آئی اے کی پروازوں کے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ائیر کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جبکہ پرواز میں 150 سے زاید مسافر تھے۔ اسکے علاوہ پی آئی اے کی سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارہ سے بھی پرندہ ٹکرایا، پرندہ پی آئی اے کی پرواز سے 2500 فٹ کی بلندی پر لینڈنگ کے دوران ٹکرایا البتہ طیارہ حادثہ سے محفوظ رہا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے متعلقہ شعبہ نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پرندے ٹکرانے سے جہازوں کو بڑا حادثہ پیش ہوسکتا ہے۔ پرندوں کی ائیرپورٹ اور رن وے پر موجودگی سی اے اے کی یہ نا اہلی ہے اور زمہ داری بھی سی اے اے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے