کراچی کے حلقہ این اے 237 میں پولنگ سٹیشن نمبر 39 میں کیمرے غلط نصب کردیئے گئے۔کراچی کے حلقہ این اے237 میں انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
حلقہ این اے237 انتخابی معرکہ انتخابی عمل میں ضابطے کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔انتہائی حساس پولنگ سٹیشن نمبر 39پرسی سی ٹی وی کیمرے غلط پوزیشن پرنصب کردیئے گئے۔
انتخابی عمل کی نگرانی اور کیمروں کی ریکارڈنگ قابل استعمال نہیں۔نشاندہی پر پریذائیڈنگ آفیسر محمد مظہر کا غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسر محمد مظہر نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی پوزیشن بروقت ٹھیک کرنے کیلئے انتظامیہ سے درخواست کی ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈی آر او کو آگاہ کردیا ہے۔
