اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کرنا چاہیے ،ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔
اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں۔
#ووٹ_شیر_کا https://t.co/MDCnX7HE5n pic.twitter.com/GOe0CTJ8lU
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 16, 2022
