English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی انتخاب،پشاور میں  پی ٹی آئی  اور اے این پی کارکنان میں تلخ کلامی

القمر

پشاور:این اے 31 پشاور میں ضمنی الیکشن کے لئے جاری پولنگ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی آصف خان کی میونسپل انٹر گرلز کالج آمد کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان اور اے این پی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پولیس نے دونوں پارٹیوں کے سپورٹرز کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا۔

پورے واقعہ کے دوران پولنگ کا عمل وقتی طور پر تعطل کا شکار رہا جو پولیس کی مداخلت کے بعد دوبارہ شروع کرا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے