ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے یہ حقیقی قیادت نہیں، حماد اظہر

 ننکانہ صاحب: تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو زور لگانا ہے لگالے، جیت عمران خان کی ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کے نتائج سے سیاست کی سمت کا تعین ہو گا، جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے یہ حقیقی قیادت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کی وضاحت دے رہے تھے، ملک کو اس وقت مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ننکانہ کے دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آئوٹ بہتر نظر آرہا ہے، گنتی کا عمل سب سے اہم ہوتا ہے، 17جولائی کو بھی مسلط لوگوں کو عوام نے مسترد کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو جو بائیڈن کے بیان پر ڈنکے کی چوٹ پر جواب دینا چاہیے تھا، آج کا الیکشن ریفرنڈم ہے، اس وقت شکایات الیکشن کمیشن کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں