دلیوالا : دریائے سندھ میں بلائنڈ ڈولفن کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لیکر سامان ضبط کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے پنجاب خیبرپختونخواہ کی سرحد پر دریائے سندھ میں گرینڈ آپریشن کرزتے ہوئے جنریٹر سے کرنٹ لگا کر شکار کرنے والے مچھیروں کو حراست میں لے لیا ۔
مچھیرے کرنٹ لگا کر بلائنڈ ڈولفن سمیت دیگر مچھلیوں کو شکار کرتے تھے ، ملزمان نے شکار کرکے ڈولفن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیرکی تھیں ۔
محکمہ وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ، وائلڈ لائف نے بلائنڈ ڈولفن کو آزاد کرواکر دوبارہ پانی میں چھوڑدیا۔
