English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان میں92تارکین وطن برہنہ حالت میں پائے گئے

القمر

ایتھنز :یونانی پولیس نے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب سے 92 غیر قانونی تارکین وطن کے ایک گروپ کو بچایا جو برہنہ حالت میں تھے اور ان میں سے کچھ زخمی تھے۔

رپورٹ کے مطابق یونانی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تمام پناہ گزین مرد ہیں جو جمعہ کے روز دریائے ایوروس کے قریب سے پائے گئے جو یونان اور ترکی کے درمیان سرحد کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ یونانی پولیس اور یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرونٹیکس کے حکام کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ تارکین وطن ترکیہ سے ربر کی کشتیوں میں دریا عبور کر کے یونانی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ‘کہ سرحدی پولیس اہلکاروں نے بغیر کپڑوں کے 92 غیر قانونی تارکین وطن کو دریافت کیا جن میں سے کچھ کے جسموں پر زخم تھے’۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان تمام مردوں نے اپنے کپڑے کیسے اور کیوں کھو دیے تھے۔یونانی وزیر مائیگریشن نوٹیس میتاراچی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تارکین وطن کے ساتھ ترکیہ کا سلوک ‘تہذیب کے لیے شرمناک’ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھنز کو توقع ہے کہ انقرہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گا، اس حوالے سے ترک حکام فوری طور پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے