English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اب پتہ چلے گا کہ گیس کا مسئلہ ہوتا کیا ہے،مفتاح اسماعیل

القمر

کراچی:مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ اب پتہ چلے گا کہ گیس کا مسئلہ ہوتا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے۔

پیر کے روزکراچی میں نجی یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کے بعد معاشی حل بہت مشکل ہو گیا، سوئی سدرن اور نادرن میں گیس کا ضیاع بڑھ کر 20فیصد ہو گیا ہے، روس سے ایل این جی کی خریداری اور ادائیگی کی بھی بات ہوئی ہے، 70 لاکھ کی گاڑی ہو گئی ہے تو بھائی نہ لو، ہر حکومت بجلی کے شعبے اور نقصانات کا معاملہ اگلے سال حل کرنے کا سوچتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی سطح پر بہت کم دوست ہیں، پاکستان اصلاحات نہیں کرتا اس لیے پیچھے ہے، معاشی ماڈل امپورٹ متبادل پر مبنی ہونا چاہیے۔

سابق وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں، جس پر اسٹیٹ بینک سے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فرانزک آڈٹنگ کی ہے اور انہیں بہت بڑا جرمانہ کیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ یہاں آئی ٹی یونیورسٹیز نہیں بنائی جاتیں، 50فیصد اسکول جانے والے بچے اسکول نہیں جا رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے