English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے جانے والے مسلمان شائقین کیلئے بڑی خبری

القمر

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹ کے حامل مسلمان سعودی عرب میں ویزا کے لیے رقم کی ادائیگی کے بغیر عمرہ کر سکیں گے۔

حیا کارڈ رکھنے والے مسلمان افراد مفت میں عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی آن لائن نیوز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جن افراد کے پاس حیا کارڈ اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی دستاویزات موجود ہیں، اُن افراد کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک سال کے لیے عمرہ کا ویزا مفت ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ میں ویزا ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے حال ہی میں اعلان کیا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں، ان افراد کے لیے ویزا مفت ہوگا تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہوگی‘۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے بتایا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد پر 2 ماہ کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی، وہ جب چاہیں سعودی عرب آسکتے ہیں اور جب چاہیں جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جو آئندہ ماہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، وہ سعودی عرب، کویت، اومان اور متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکتے ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

The post فیفا ورلڈ کپ دیکھنے جانے والے مسلمان شائقین کیلئے بڑی خبری appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے