English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت 7 روز میں بلدیاتی قانون  بنائے،چیف الیکشن کمشنر

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو 7 روز میں بلدیاتی قانون بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر سماعت کی جس دوران اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بینچ کو بریفنگ دی جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی کمیشن میں پیش ہوئے

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر تعاون نہیں کیا تو توہین کی کارروئی کا آغاز کریں گے،پنجاب حکومت آئین قانون اور سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے،سپریم کورٹ کو خط میں تفصیلات لکھیں کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے،ہم سپریم کورٹ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ پنجاب حکومت الیکشن نہیں کروا رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کوئی اجلاس نہیں کریں گے، فیصلہ کریں گے ، دس ماہ سے پنجاب میں بلدیاتی حکومت نہیں،کوئی بھی حکومت بلدیاتی الیکشن کرانا نہیں چاہتی،ہم کیا پنجاب کے پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کروا سکتے ہیں؟ ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ای وی ایم کے چکر میں پڑ جائیں ، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم شوق میں ای وی ایم پر الیکشن کرائیں اور ملک میں انارکی پھیلے، تحقیقات کے مطابق ای وی ایم کو جلدی میں مسلط کیا گیا تو الیکشن مشکوک ہو جائے گا انارکی پھیلے گی،اگر الیکشن خراب ہو جائے تو کوئی ذمہ داری  نہیں لے گا، پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ انارکی پھیلے،بلدیاتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن زیادہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برازیل کے نمائندے نے کہا کہ 2023 کا الیکشن ای وی ایم پر کرانا معجزہ ہو گا، دنیا میں ای وی ایم پر تحقیقات ہوئیں، برازیل اور بھارت میں اس کا استعمال ہورہاہے۔

سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ اب ہم پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کوئی   اجلاس نہیں کریں گے،  اب ہم فیصلہ کریں گے ۔آج ہم سپریم کورٹ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ  پنجاب  حکومت الیکشن نہیں کروا  رہی۔ پنجاب حکومت،  سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہی ، توہین عدالت کی کارروئی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو خط میں تمام تفصیلات لکھیں کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ پنجاب حکومت آئین، قانون   اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت 7 روز میں بلدیاتی حکومت کا قانون بنائے، ورنہ صوبے میں سابقہ قانون پر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ اگر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر تعاون نہیں کیا تو توہین کی کاروئی کا آغاز کریں گے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت آئندہ ہفتے جمعرات کے روز تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے