ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این اے 237 کے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار کی کامیابی چیلنج

کراچی: تحریک انصاف نے این اے 237 کے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا اور ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست  دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔

ضمنی انتخاب کے نتائج کو سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کی، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے، حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں کراچی کے حلقے این اے 237 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار  حکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شکست دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں