English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس، قرارداد منظور

القمر

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورت پر متفقہ طور پر قرارداد منظورکی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اجلا س میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورت پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس بطل حریت سید علی شاہ گیلانی شہید کے داماد تہاڑ جیل میں قائد حریت سید الطاف احمد شاہ کے حراستی قتل کی شدید مذمت کرتا ہے ہندوستان قائدین حریت کو ایک منصوبے کے تحت شہید کررہا ہے تا کہ کشمیری عوام کو قیادت سے محروم کیا جائے عالمی برادری ہندوستان کی اس گھناﺅنی سازش کا نوٹس لے۔

قرارداد کے مطابق یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے قربان ہونے والے شہداء،مجاہدین ،غازیوں،قائدین حریت اور عوام الناس کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ اجلاس ہندوستان کی طرف سے اقوام متحدہ کے چارٹر،سلامتی کونسل کی قراردادوںاوربین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی،جابرانہ قبضے کو دوام بخشنے کی ناکام سازشوں کو عالمی امن اور خصوصاً جنوبی ایشیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ سمجھتا ہے۔یہ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں وقف املاک پر قبضے اورعلماءکی گرفتاریوںان کے خلاف غیر قانونی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس حریت کانفرنس کے قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ان کو ہراساں کرنے تمام مذموم کارروئیوںکو مسترد کرتا ہے اور ہندوستان کے حکمرانوں کو باور کرانا چاہتا ہے کہ طویل عرصہ سے جاری ہر طرح کے فسطائی ہتھکنڈے اور ظلم وستم مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں اور آزادی کی منزل تک ان شاءاللہ ہر حال میں جدوجہد جاری رہے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے