ایران کی خاتون ایتھلیٹ ایلناز ریکابی نے جنوبی کوریا میں حجاب کے بغیر کوہ پیمائی کے ایک ایونٹ میں حصہ لینے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سر غیر ارادی طور پر ڈھکنے سے رہ گیا تھا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایلناز ریکابی کے اس عمل کو ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد خواتین کی زیرِ قیادت مظاہروں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمجھا گیا۔
’انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹ کلائمبنگ‘ کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کھیل کے آغاز میں ایلناز ریکابی کا سر ڈھکا ہوا تھا لیکن بعد میں رسی کی مدد سے اونچی دیوار پر چڑھتے ہوئے وہ صرف ایک ہیڈ بینڈ پہنے نظر آئیں۔
یہ بظاہر ایران میں خواتین کے لیے لباس کے لازمی قوانین کی خلاف ورزی تھا جس کا اطلاق نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی ایرانی خواتین کھلاڑیوں پر ہوتا ہے۔
In a historic move, Iranian athlete Elnaz Rekabi who represented Iran at the Asian Climbing Competitions finals in Seoul, competed without hijab, disobeying the Islamic Republic’s restrictions for female athletes. pic.twitter.com/KvxE5NoQLi
— Iran International English (@IranIntl_En) October 16, 2022
