English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے، آپریشن پر ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے،شیری رحمن

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا خاتمہ ہوا، اب کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے، آپریشن ہو رہے ہیں، جن پر ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ مذہب کے نام پر لڑی جانی والی جنگ صرف اقتدار کی جنگ ہے، نہیں چاہتے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا کہ ملک ہمارا ہے، اس کو ہمیں ہی بچانا ہے، آپریشن ہو رہے ہیں، جن پر ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن ہوئے، عدالتیں انسانی حقوق سے متعلق کیسز سنیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو سننا چاہیے جس سے مفاہمت شروع ہو، بلوچستان کے مسائل پر تلخ سچ ہمیں بھی سننے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے