English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تین سال میں خواتین پر تشدد کیخلاف 63 ہزار سے زائد کیسز درج

القمر

اسلام آباد: قومی اسمبلی کو وزارت انسانی حقوق نے تحریری جواب میں آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ 3 برس کے دوران ملک میں خواتین پر تشدد کے خلاف کل63ہزار367کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ  2019ء میں 25389 کیسز 2020ء  میں 23789 کیسز  جبکہ 2021ء میں 14189 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ گزشتہ 3 برس کے دوران ریپ اور گینگ ریپ کے رجسٹرڈ کیسز کی کل تعداد11ہزار 160ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا جس میں وقفہ سوالا ت کے دوران رکن اسمبلی مسرت رفیق مہیسر کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت انسانی حقوق نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل پولیس بیورو سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ 3 برس کے دوران ملک میں خواتین پرتشددکے خلاف کل63ہزار367کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

2019میں25389کیسز2020 میں23789کیسز جبکہ 2021میں14189کیسز رجسٹرڈ ہوئے، 2019میں قتل کے 1578کیسز، 2020میں قتل کے1569کیسز جبکہ 2021میں قتل کے 840کیسز رجسٹرڈ ہوئے،2019میں مارپیٹ کے 2018کیسز، 2020میںمارپیٹ کے2019کیسز جبکہ 2021میں مارپیٹ کے1134کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل پولیس بیورو سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں ریپ اور گینگ ریپ کے رجسٹرڈ کیسز کی کل تعداد11ہزار 160ہے،2019میں ریپ کے 4377 اور گینگ ریپ کے 260کیسز رجسٹرڈ ہوئے ، 2020میں ریپ کے 3887 اور گینگ ریپ کے 246کیسز رجسٹرڈ ہوئے ، 2021میں ریپ کے 2253اور گینگ ریپ کے137کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے