گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کے بیٹر نے حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے بیٹر جنید صدیقی نے 109میٹر کا زور دار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم سے باہر جا گری۔
یو اے ای کی اننگز کے 17ویں اوور میں بیٹر جنید صدیقی نے سری لنکن بولر چامیرا کو 109میٹر کا چھکا مار کر کمنٹیٹر کو بھی حیران کر دیا، یاد رہے کہ یہ حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا ہے۔
