English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نشتر اسپتال ملتان میں موجود 58لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی

القمر

 ملتان کے نشتر اسپتال میں موجود 58لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے کہا کہ نشتر اسپتال میں ہر لاش کا ریکارڈ موجود ہے،نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جب کہ اسپتال میں موجود 58لاوارث لاشوں کی تدفین کردی گئی ہے، اب وہاں مزید کوئی لاوارث لاش موجود نہیں ہے۔

طارق گجر کا  کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے بھی کہہ دیا ہے کہ اگر اب ایسا واقعہ ہوا تو وہ اپنی سیٹ پر نہیں ہوں گے اس کے ساتھ نشتر اسپتال کو فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے