ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست یوٹاہ میں فضائیہ کے اڈے پر ایف 35 طیارہ گر کر تباہ

**VIDEO GRAB** Bengaluru: A still from a video grab shows smoke rising from the wreckage of the Mirage-2000 fighter aircraft after it crash landed in Bengaluru, Friday, Feb 1, 2019. The fighter aircraft of the Indian Air Force (IAF) crashed at the military airport runway near Bengaluru soon after take-off for a training sortie on Friday, officials said. (PTI Photo)(PTI2_1_2019_000069B)

لاس اینجلس: امریکی ریاست یوٹاہ میں ہل ایئر فورس بیس پر ایک ایف -35 طیارہ رن وے کے شمالی سرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

فوجی حکام نے کہا ہے کہ پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم وہ زخمی ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے۔فائٹرونگ 388 کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ کے مطابق یہ حادثہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پیش آیا جس میں سوار پائلٹ کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

یہ لڑاکا یونٹ امریکا کی فضائیہ کے لیے ایف -35 طیارے اڑاتا ہے اور یوٹاہ ٹیسٹ اور تربیتی رینج کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام تقریبا 6 بجکر 15 منٹ پر ایک ایف -35 اے لائٹننگ 2 طیارہ ہل ایئر فورس بیس کے رن وے کے شمالی سرے پر گر کرتباہ ہوگیا۔

 اڈے پر موجود ہنگامی عملہ فوری طور پر مدد کو پہنچا۔حادثے کے وقت پائلٹ چھلانگ لگا کر باہر نکل آیا جس کو بچا لیا گیا ہے اور اسے معائنے کے لیے مقامی طبی مرکز لے جایا گیا ہے بعد میں پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مقامی کے ایس ایل ٹی وی نیوز چینل نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کو سوائے ہاتھوں پرخراشوں کے کوئی زخم نہیں آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں