ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی بی ایس ایس ابرائیم علی بھائی میڑوول اسکول سندھ انٹر اسکول کیماڑی ڈسٹرکٹ کی فاتح بن گئی

کراچی (رپورٹ : مقصود احمد) سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل و نو جوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے جاری سندھ انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے فائنل میں جی بی ایس ایس ابراہیم علی بھائی اسکول میٹرو ول نے حبیب پبلک اسکول کو 84 رنز سے شکست دیکر ڈسٹرکٹ چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 محمد انس کی أل راونڈ پرفارمنس اور ماذ خان کی عمدہ بیٹنگ میچ کی خصوصیت تھی۔ سیکریٹری کواپریٹو حکومت سندھ شاہد عبدالسلام فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر جنرل منیجر سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن سید راحت علی شاہ بھی موجود تھے۔

 کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوے شاہد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلیے نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ مجھے امید ہے انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے ہمیں مستقبل میں کافی روشن ستارے مل جاینگے۔

 قبل ازیں ایچ پی سی گراونڈ میں جی بی ایس ابراہیم علی بھائی میٹروویل اسکول نے پہلے کھیلتے ہوے 178 رنز بناے۔ ماذ خان نے 42 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ ایم انس نے 28. اسحاق عاصم جان نے 26 اور اسمعیل زاہد نے 20 رنز بناے۔

 حسین نے تین اور سید أیان اور بلال خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں حبیب پبلک اسکول کی ٹیم 94 رنز پر ہمت ہار گئی۔ دانیال 22 اور سید أیان 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایم عمر۔ بلال احمد اور ایم انس نے دو دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ ایم انس مین أف دی میچ قرار دییے گئے۔ حزیفہ خان بہترین بیٹسمین اور پلیر أف دی ٹورنامنٹ کے حق دار قرار پاے۔ علی شیر بہترین وکٹ کیپر اور ایم عمر بہترین بولر قرار پاے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں