کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بدعنوانی ختم کیے بغیر عوام کیلئے ترقی وخوشحالی امن وانصاف ناممکن ہے ملک میں امیر وغریب کیلئے الگ الگ قانون وانصاف کے پیمانے ہیں۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کو بھی بدعنوانوں لٹیروں نے تباہ کر دیا ۔دیانت داری امانت داری واخلاص کا فقدان ہر طرف اقرباءپروری بدعنوانی رشوت وناانصافی چل رہی ہے ۔سب کو آزمانے کے سب بے نقاب بھی ہورہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ بددیانتی بدعنوانی بدعہدی مسائل کی جڑ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چوری نااہلی بدعنوانی کی وجہ سے عوام تباہ ہورہے ہیں عوام کو سبزباغ دکھاکر جمہوریت کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا ہے حقیقی جمہوریت واسلامی نظام میں عوام کو ریلیف مل سکتاہے بعض کرپٹ لیڈرزکی وجہ سے عوام کو حقوق وانصاف نہیں مل رہا۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ احتساب وانصاف کے اداروں سے ساز بازوسودابازی والے حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ امریکی آلہ کاروں،آئی ایم ایف کے غلامی سے نجات مل سکیں ۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل وعوام کو وفاق وصوبائی حکمرانوں اور اسٹبلشمنٹ نے باربارلوٹ لیا ہے ۔جماعت اسلامی قوم کو اندھیروں مشکلات اورپریشانی سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ہر دکھ دردمیں عوام کیساتھ صرف جماعت اسلامی کھڑی ہے۔