ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، ورلڈ بینک

نیویارک: ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری اور نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، امید ہے پاکستان ریفارمز پر کام کرے گا، معاشی بحالی کے لیے مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔

 ورلڈ بینک کے مطابق سیلاب کی تباہ کاری کیاب تک جو اعداد و شمار دئیے جا رہے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کر سکتے، نقصانات کے تخمینے کی رپورٹ کی تیاری میں یو این، یورپی یونین اور دیگر عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔

 نقصانات کے تخمینے کے بعد امداد کی رقم کا فیصلہ ہو گا، اب تک 2 ارب ڈالر کا ہی اعلان ہوا ہے، سیلاب سے بے تحاشہ تباہی ہوئی ہے، امید کرتے ہیں پاکستان ریفارمز پر کام کرے گا، سیلاب کے بعد اقتصادی صورتحال پر ریفارمز کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔

ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے پاکستان کو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں