اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے لیے نامزد 3 ججز کے ناموں پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمع عطا بندیال کو خط لکھا گیا ہے۔
خط میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام دوبارہ آنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے نام دوبارہ آنے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اعتراض اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ میں نامزدگی کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو 5 نام بھیجے گئے تھے۔