ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کے 6 جنگجو ہلاک

کابل:افغان دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 6 جنگجو مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات داعش کے خلاف آپریشن کیا تھا، ہلاک داعش جنگجو گزشتہ ہفتوں میں کابل میں دو بڑے حملوں میں ملوث تھے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں 30 ستمبر کو کاج انسٹیٹیوٹ پر حملے میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کابل میں 23 ستمبر کو وزیر اکبر خان مسجد پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں