ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا بھی مہنگائی سے پریشان،  ٹیکس قوانین تبدیل ہونگے

واشنگٹن: امریکا کے انٹرنل ریونیو سروس(آئی آر ایس ) کے محکمہ نے آسمان چھوتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بہت سے ٹیکس قوانین میں ردوبدل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین میں تبدیلی  میں انفرادی انکم ٹیکس بریکٹس سے لے کر معیاری کٹوتی تک کے اقدامات شامل ہیں، جن سے 2023 میں ٹیکس دہندگان کچھ محدود حد تک بچت کرسکیں گے۔ یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں اٹھائے جارہے ہیں جب مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور ٹیکس دہندگان کو ریلیف کی ضرورت ہے، کیونکہ بہت سے لوگوں کو خوراک اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی آر ایس ٹیکس جمع کرنے والا امریکا کا حکومتی محکمہ ہے جو ٹیکس قوانین میں سالانہ بنیادوں پر اس قسم کا ردوبدل کرتا ہے،تاہم ریکارڈ مہنگائی کی وجہ سے یہ تبدیلیاں مزید اہمیت اختیار کرچکی ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں