ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورا ملک سڑکوں پر ہو گا، پرویز خٹک

نوشہرہ: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پورا ملک سڑکوں پر ہو گا۔

پرویز خٹک  نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں، انہیں ٹھیک کرنا ہوگا، حکومت مزید قرضہ لے رہی ہے جس کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ حکومت کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے الیکشن کیلئے تیار نہیں ہے، 2018 کے الیکشن سے ہم نے زیادہ ووٹ لیے ہیں اور عمران خان گیارہ پارٹیوں کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا پنجاب کے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے خلاف توشہ حانہ کا فیصلہ غلط ہے، عمران خان آئندہ الیکشن نوشہرہ سے لڑیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں