ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے تک اسد عمر کیخلاف حتمی حکم جاری نہ کرنے کی ہدایت

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے توہینِ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی فیصلے تک کوئی حتمی حکم جاری نہ کرے۔

دورانِ سماعت درخواست گزار اسد عمر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کرا دیا، تاہم الیکشن کمیشن نے اسد عمر کا جواب مسترد کر دیا۔

اسد عمر کے وکیل نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن اسد عمر اور دیگر پر فردِ جرم عائد کرنے جا رہا ہے، الیکشن کمیشن عدالت نہیں جو فردِ جرم عائد کرے۔ 

عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کارروائی جاری رکھے، تاہم عدالتی فیصلے تک کوئی حتمی حکم جاری نہ کرے۔عدالتِ عالیہ نے اسد عمر کی درخواست کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں