English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بورس جانسن برطانوی وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے

القمر

 لندن:برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخابات کے لیے وزارت عظمی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارٹی میں اعتماد کے فقدان کے باعث دوڑ سے باہر ہو رہا ہوں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے رشی سناک اور پیری مورڈنٹ سے بات کی لیکن مسئلے کا حل نہیں نکل سکا جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد بھارتی نژاد رشی سناک کے برطانیہ کے وزیراعظم منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس حوالے سے رشی نے 150سے زائد ارکان کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سناک کے بعد پینی مارڈنٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے