English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی حکام کا وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے خوشخبری

القمر

 ریاض:سعودی حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہونا ضروری ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ویزے کی مدت میں یہ توسیع 180دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی،قبل ازیں سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا،حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے