English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی ایک کانفرنس میں اداروں کے خلاف بلا جواز نعروں کی مذمت

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایک کانفرنس میں اداروں کے خلاف بلاجواز نعروں کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت اور میری جماعت ہر شہری کےآزادی اظہارکویقینی بنانے کے عزم پرکاربند ہے، حکومت شہریوں کو ایسے فورمز مہیا کرتی ہے جہاں وہ اختلافی نکتہ نظر اور آرا کا اظہار کریں لیکن ایسے فورمزکا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال افسوسناک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران وجوان ملک کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، اتوارکو ریاستی اداروں کے خلاف بلاجواز نعروں کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ مجھے افسوس ہے کہ چند شرکا کی طرف سے ایسا کیا گیا، ہمیں عوامی سطح پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے