English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپین یونین اور پاکستان کا زراعت کے شعبے میں تعاون کے عزم کا اعادہ

القمر

 برسلز:یورپین یونین اور پاکستان نے زراعت کے شعبے میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کر نے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار دونوں فریق کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں یورپین وفد کی قیادت یورپین کمشنر برائے زراعت و دیہی ترقی مسٹر جانوس ووجیچوسکی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے وزیر تجارت سید نوید قمر کر رہے تھے۔

 ملاقات کے دوران وزیر تجارت سید نوید قمرنے زراعت کے شعبے خاص طور پر زراعت پر مبنی صنعتوں کو جدید بنانے، خوراک ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی توسیع، زرعی تحقیق، پانی کے انتظام، خوراک کی حفاظت اور سیلابوں سے بچائو کیلئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 قبل ازیں وزیر تجارت جب کمشنر آفس پہنچے تو یورپین کمشنر برائے زراعت نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

 اس موقع پر ان کے ہمراہ یورپین،  بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے