English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50افراد ہلاک

القمر

ینگون:میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست میں منعقد کنسرٹ پر 3فوجی طیاروں نے حملہ کیا، کسنرٹ اقلیتی مزاحمتی گروپ کیچن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، حملے کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میوزیشنز اور گلوکار بھی شامل ہیں، کیچن گروپ حکومت کے خلاف حقوق کے لئے مزاحمت تحریک چلا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے کے حوالے سے میانمار کی فوج نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ میانمار میں فروری میں فوجی حکومت کے اقتدار میں آنے کے خلاف باغیوں کے خلاف یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے