ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی نے ارشد شریف کے قتل پرتحریک سینیٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے ارشد شریف کے قتل پرتحریک سینیٹ  میں جمع کرا دی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے پر تحریک ایوان بالا میں جمع کرا دی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ارشد شریف کے ملک چھوڑنے، قتل اور اس کے محرکات پر بحث کے لیے تحریک جمع کرائی ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر نے تحریک میں موقف اختیار کیا کہ ارشد شریف کے اندوہناک قتل پر پورا ملک صدمے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں پر تشدد اور قتل کے کسی مجرم کو سزا نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں