ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندری طوفان سِت رنگ بنگلا دیش سے ٹکرا گیا، 15 افراد ہلاک

ڈھاکا: سمندری طوفان سِت رنگ کے بنگلا دیش کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور منگل کے ابتدائی گھنٹوں میں شدت کم ہونے کے باعث یہ منطقہ حارہ کے طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔

طوفان کے باعث تیزہواں اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے ملک کے وسیع حصے میں مکانات ، فصلیں اورانفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے جبکہ زیادہ تر اموات درخت گرنے کے باعث ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ضلع بھولا میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جہاں درخت گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی ہے۔

ایک سینئر ضلعی اہلکارریحان محبوب نے منگل کے روز بتایا کہ مشرقی ضلع کومیلا میں گھر پر درخت گرنے کے باعث ایک شخص ، اس کی بیوی اور نوزائیدہ بچی کی موت ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ دارالحکومت ڈھاکا سمیت بنگلا دیش کے دیگر حصوں سے مزید 8 ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں