ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلیے ہے، نواز شریف

لندن: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان کا لانگ مارچ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس (عمران خان) کا انقلاب اس کی  چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔ عمران کان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ یہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔

نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں