ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد شریف کیس میں عمران خان اور فیصل واوڈا سے تفتیش ہوگی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا ، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے، اُن کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی بات کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے ناتے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ایس فیملی کو بے نقاب کر دیا۔کینیا کے فارم ہاؤس کا تعلق ایس فیملی سے بنایا جا رہا ہے، جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن فیصل واوڈا سے تفتیش شروع کرے جبکہ عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔فیصل واؤڈا کی بات کئی جگہوں پر بہت اہم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں