English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف قتل کیس میں عمران خان سے تفتیش ہونی چاہیے، معاون خصوصی

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں عمران خان اور شیریں مزاری سے تفتیش ہونی چاہیے،اشاروں کنائیوں میں قومی سلامتی کے اداروں پر الزامات مناسب نہیں ، اہل خانہ کی تشفی کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان تسلیم کرچکے ہیں انہوں نے ارشد شریف کو باہر جانے کا کہا، حکومت چاہتی ہے حقائق سامنے آجائیں۔  بعض لوگ اقوام متحدہ سے تفتیش چاہتے ہیں، آپ جہاں سے تحقیقات کروانا چاہتے ہیں ہمیں اعتراض نہیں، اشاروں کنائیوں میں قومی سلامتی کے اداروں پر الزامات مناسب نہیں ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ارشد شریف کے پروگراموں پر تحفظات تھے مگر ہمارا ارشد شریف سے دوستی کا تعلق تھا، بغیرثبوت کے قتل کے مقدمات میں غیرذمہ دارانہ بیانات سے گزیرکرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک قدر آور صحافی تھے، ان کے اہل خانہ کی تشفی کرانا ہماری ذمہ داری ہے، اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

 ملک احمد کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے وہ کینیا میں کس کے پاس گئے؟ کس کے فارم ہاوس پر تھے، کسی کی پراپرٹی تھی، اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو حکومت سے بات کرے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ارشد ہمارے کے لیے بھی عزیز تھے مگر ایک قلیل طبقے کے کچھ مقاصد ہیں، وہ ایک سیاسی جماعت کے پے رول پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے