ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر حملہ، 15 زائرین جاں بحق

شیراز: ایرانی صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے میں 15 زائرین شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا۔ امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے معروف ہے۔ حملہ آوروں نے مزار کے اندر داخل ہونے کے بعد زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر شہید ہوگئے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے دہشت گرد کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں