English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متنازع پریس کانفرنس پر فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل، شوکاز نوٹس جاری

القمر

کراچی: پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کو لانگ مارچ سے متعلق متنازع بیان دینے اور پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ساتھ ہی ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واوڈا کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا عکس شیئر کردیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی کا عکاس نہیں اور عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو شوکاز سے متعلق ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے