English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 104 رنز سے عبرتناک شکست دے دی

القمر

سڈنی :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 104 رنز سے عبرت ناک شکست دے دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا نے والے  میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ  کرتے ہوئے 206 رنز کاحدف دیا ۔

206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم صرف 101 رنز بناسکی اور پوڑی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رائیلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنائی، انہوں نے صرف 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے انکی اننگز میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما محض 2 رن بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ پر 163 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، ڈی کوک 38 گیندوں پر 67 رنز بناکر پویلین لوٹے دیگر بیٹرز میں ٹرسٹن اسٹبس 7، ایڈن مارکرم 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد، حسن محمود اور عفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پروٹیز کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4، تبریز شمسی 2 جبکہ کیشو مہاراج کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا،پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4  بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے