English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چودھری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اہم مشورہ دے دیا

القمر

گجرات: سربراہ مسلم لیگ( ق) اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزالہی پہلے پاکستانی ہیں پھر وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ ان پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھیں۔

اپنے ایک بیان میں سربراہ مسلم لیگ(ق) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ صوبائی دارالحکومت لاہور سے شروع ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے کہوں گا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کسی قسم کافساد پیدا نہیں ہوناچاہیے۔بطوروزیراعلی پنجاب پرویزالہی کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کاخیال رکھیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جمعے سے لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے