English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی20 ورلڈ کپ: بارش کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ منسوخ

القمر

میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کو منسوخ کردیا گیا۔

میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدونوں میچز نہیں ہوسکے ہیں۔

اس سے قبل افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب کہ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

گروپ ون میں نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے تین تین پوائنٹس ہوگئے، گروپ میں نیوزی لینڈ پہلے،انگلینڈ دوسرے،آئرلینڈ تیسرے اورآسٹریلیاکی چوتھی پوزیشن جب کہ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبرپرہیں۔

منبع: جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے