English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق قومی فٹبال ٹیم کے کپتان علی نواز بلوچ انتقال کرگئے

القمر

کراچی کے لیاری سے تعلق رکھنے والے سابق قومی فٹبال ٹیم کے کپتان علی نواز بلوچ انتقال کرگئے۔

سابق قومی فٹبال کپتان علی نواز بلوچ کا انتقال گزشتہ ہفتہ برین ہیمبرج ہوا تھا۔

ان کی نماز جنازہ کے ایم سی سٹیڈیم میں ادا کردی گئی جس کے بعد ان کو سپردخاک کر دیا گیا۔مرحوم علی نواز نے کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

علی نواز بلوچ کو اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے جانا پہچانا جاتا تھا۔علی نواز دبئی کلب سے بھی فٹبال کھیل چکے تھے جبکہ انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچنگ بھی حاصل کرچکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے